Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2409 (مشکوۃ المصابیح)
[2409] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (5054) [و صححہ الحاکم (540/1) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي الْأَزْہَر الأيماري أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: ((بسمِ اللہِ وضعْتُ جَنْبي للہِ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَاخْسَأْ شَيْطَانِي وَفُكَّ رِہَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَی)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوازہرا نماری ؓ روایت کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے:’’اللہ کے نام کے ساتھ،میں نے اپنا پہلو اللہ کے لئے (بستر پر) لگایا،اے اللہ میرے گناہ معاف کر دے،میرے شیطان کو ذلیل کر دے،مجھے تمام حقوق سے آزاد کر دے اور مجھے مجلس اعلیٰ میں شامل فرما۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔