Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2410 (مشکوۃ المصابیح)
[2410] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (5058)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي كَفَانِي وَآوَانِي وَأَطْعَمَنِي وَسَقَانِي وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ الْحَمْدُ لِلَّہِ عَلَی كُلِّ حَالٍ اللہُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَہُ وَإِلَہَ كُلِّ شَيْءٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے:’’ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے کفایت کیا،مجھے مسکن عطا کیا،مجھے کھلایا پلایا،جس نے مجھ پر ان گنت انعام و احسان کیا،جس نے مجھے عطا فرمایا تو بہت عطا فرمایا،ہر حال میں اللہ کا شکر ہے،اے اللہ! ہر چیز کے رب اور اس کے مالک و بادشاہ اور ہر چیز کے معبود میں جہنم سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔