Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2415 (مشکوۃ المصابیح)
[2415] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (406/3 ح 15434 وسندہ حسن) والدارمي (292/2ح 2691 في سندہ تدلیس)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: ((أَصْبَحْنَا عَلَی فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ وَعَلَی دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ ﷺ وَعَلَی مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاہِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالدَّارِمِيُّ
عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کیا کرتے تھے:’’ہم نے فطرتِ اسلام،کلمہ اخلاص،اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین اور اپنے باپ ابراہیم جو کہ یکسو تھے،مشرکین میں سے نہیں تھے،کی ملت پر صبح کی۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و الدارمی۔