Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2416 (مشکوۃ المصابیح)
[2416] متفق علیہ، رواہ البخاري (3271، 3283) و مسلم (1434/116)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ أَہْلَہُ قَالَ: بِسْمِ اللہِ اللہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنَّہُ إِنْ يُقَدَّرْ بَيْنَہُمَا وَلَدٌ فِي ذَلِكَ لَمْ يَضُرَّہُ شَيْطَانٌ أَبَدًا
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم میں سے کوئی شخص اپنی اہلیہ سے زن و شو قائم کرنے سےپہلے یہ دعا پڑھ لے:’’اللہ کے نام کے ساتھ،اے اللہ! ہمیں اور جو (اولاد) تو ہمیں عطا فرمائے اسے شیطان سے بچا۔‘‘ تو اگر اس وقت ان کے لئے بچہ مقدر کر دیا گیا تو شیطان اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔‘‘ متفق علیہ۔