Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2417 (مشکوۃ المصابیح)

[2417] متفق علیہ، رواہ البخاري (6345) و مسلم (2730/83)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْكَرْبِ: ((لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيم))

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کرب و تکلیف کے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’اللہ عظیم و حلیم کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اور عرش عظیم کے رب کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،آسمانوں کے،زمین کے اور عرش کریم کے رب کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔