Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2418 (مشکوۃ المصابیح)

[2418] متفق علیہ، رواہ البخاري (6115) و مسلم (2610/109)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدَ قَالَ: اسْتَبَّ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ وَنَحْنُ عِنْدَہُ جُلُوسٌ وَأَحَدُہُمَا يَسُبُّ صَاحِبَہُ مُغْضَبًا قَدِ احْمَرَّ وَجْہُہُ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَوْ قَالَہَا لَذَہَبَ عَنْہُ مَا يَجِدُ أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ)) . فَقَالُوا لِلرَّجُلِ: لَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ النَّبِيُّ ﷺ؟ قَالَ: إِنِّي لستُ بمجنون

سلیمان بن صرد ؓ بیان کرتے ہیں،دو آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں گالی گلوچ کرنے لگے جبکہ ہم آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔اور ان میں سے ایک سخت غصے کی حالت میں دوسرے کو گالی دے رہا تھا اور اس کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر وہ اس کلمہ کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا،وہ کلمہ یہ ہے: میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ صحابہ ؓ نے اس آدمی سے کہا: کیا تم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات نہیں سن رہے؟ اس نے کہا: میں دیوانہ نہیں ہوں! متفق علیہ۔