Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2419 (مشکوۃ المصابیح)

[2419] متفق علیہ، رواہ البخاري (3303) و مسلم (2729/82)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَسَلُوا اللہَ مِنْ فَضْلِہِ فَإِنَّہَا رَأَتْ مَلَكًا وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَہِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ فَإِنَّہُ رَأَی شَيْطَانا))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے،اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کرو کیونکہ اس نے شیطان دیکھا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔