Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2422 (مشکوۃ المصابیح)
[2422] رواہ مسلم (2708/54)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّہُ شَيْءٌ حَتَّی يرحل من منزلہ ذَلِك . رَوَاہُ مُسلم
خولہ بنت حکیم ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص کسی جگہ پڑاؤ ڈالے اور یہ دعا پڑھے:’’میں نے اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے،ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ تو جب تک وہ اس جگہ قیام پذیر رہتا ہے کوئی چیز اسے نقصان نہیں پہنچاتی۔‘‘ رواہ مسلم۔