Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2423 (مشکوۃ المصابیح)
[2423] رواہ مسلم (2709/55)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ مَا لَقِيتُ مِنْ عَقْرَبٍ لَدَغَتْنِي الْبَارِحَةَ قَالَ: أَمَا لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خلق لم تَضُرك . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! گزشتہ رات بچھو کے کاٹنے سے مجھے بہت تکلیف ہوئی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سن لو! اگر تم نے شام کے وقت یوں کہا ہوتا:’’میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے،اس چیز کے شر سے،جو اس نے پیدا فرمائی،پناہ چاہتا ہوں تو وہ تمہیں نقصان نہ پہنچاتا۔‘‘ رواہ مسلم۔