Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2424 (مشکوۃ المصابیح)

[2424] رواہ مسلم (2718/68)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَأَسْحَرَ يَقُولُ: ((سمع سامع يحمد اللہ وَحسن بلائہ علينا وربنا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللہِ مِنَ النَّارِ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سفر میں ہوتے اور سحری کا وقت ہوتا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’سننے والے نے سن لیا کہ ہم نے اللہ کی حمد بیان کی،اس کی نعمتیں ہم پر اچھی ہیں،ہمارے رب! ہماری اعانت فرما،اور ہم پر مزید احسانات فرما،ہم جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔