Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2433 (مشکوۃ المصابیح)

[2433] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3433 وقال: حسن صحیح) و البیھقي فی الدعوات الکبیر (لم أجدہ ورواہ في شعب الإیمان:628)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ جَلَسَ مَجْلِسًا فَكَثُرَ فِيہِ لَغَطُہُ فَقَالَ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ: سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا كَانَ فِي مَجْلِسِہِ ذَلِكَ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالْبَيْہَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اسکی بے مقصد اور بے ہودہ باتیں زیادہ ہو جائیں اور پھر وہ اٹھنے سے پہلے یہ دعا:’’اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے،میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘ پڑھتا ہے تو اس کی اس مجلس میں ہونے والی خطائیں معاف کر دی جاتی ہیں۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و البیھقی۔