Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2434 (مشکوۃ المصابیح)
[2434] صحیح، رواہ أحمد (97/1 ح 753) و الترمذي (3446 وقال: غریب) و أبو داود (2602)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّہُ أُتِيَ بِدَابَّةٍ لِيَرْكَبَہَا فَلَمَّا وضَعَ رِجْلَہ فِي الركابِ قَالَ: بسمِ اللہِ فَلَمَّا اسْتَوَی عَلَی ظَہْرِہَا قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ ثُمَّ قَالَ: (سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا ہَذَا وَمَا كُنَّا لَہُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَی رَبنَا لمنُقلِبون) ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ ثَلَاثًا وَاللہُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّہُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ثُمَّ ضَحِكَ فَقِيلَ: مِنْ أَيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ صَنَعَ كَمَا صَنَعْتُ ثُمَّ ضَحِكَ فَقُلْتُ: مِنْ أَيِّ شَيْءٍ ضَحِكْتَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: إِنَّ رَبَّكَ لَيَعْجَبُ مِنْ عَبْدِہِ إِذَا قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي يَقُولُ: يَعْلَمُ أَنَّہُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ غَيْرِي رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
علی ؓ سے روایت ہے کہ ان کی سواری کے لئے ایک جانور لایا گیا،جب انہوں نے رکاب میں پاؤں رکھا تو کہا:’’بسم اللہ۔‘‘ جب اس کی پشت پر براجمان ہو گئے تو کہا:’’الحمدللہ۔‘‘ پھر فرمایا:’’پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے تابع کر دیا جبکہ ہم تو اس کی قدرت نہیں رکھتے تھے،اور بے شک ہم اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔‘‘ پھر انہوں نے تین مرتبہ ’’الحمدللہ‘‘ تین مرتبہ ’’اللہ اکبر‘‘ کہا،پھر کہا:’’پاک ہے تو،میں نے ہی اپنی جان پر ظلم کیا،پس مجھے بخش دے،کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشتا۔‘‘ پھر وہ مسکرائے،ان سے پوچھا گیا،امیرالمومنین! آپ کس چیز سے مسکرائے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا جس طرح میں نے کیا،پھر آپ مسکرائے تو میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ کس چیز سے مسکرائے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تیرا رب اپنے اس بندے سے بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے:’’میرے رب! میرے گناہ معاف کر دے۔‘‘ رب تعالیٰ فرماتا ہے:’’وہ جانتا ہے کہ میرے سوا کوئی اور گناہ معاف نہیں کرتا۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔