Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2435 (مشکوۃ المصابیح)
[2435] صحیح، رواہ الترمذي (3443 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (2600) و ابن ماجہ (2866)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِہِ فَلَا يَدَعُہَا حَتَّی يَكُونَ الرَّجُلُ ہُوَ يَدَعُ يَدَ النَّبِيِّ ﷺ وَيَقُولُ: ((أَسْتَوْدِعُ اللہَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَآخِرَ عَمَلِكَ)) وَفِي رِوَايَة ((خَوَاتِيم عَمَلِكَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَفِي روايتہما لم يذكر: ((وَآخر عَمَلك))
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی شخص کو الوداع کرتے تو آپ اس کا ہاتھ تھامے رکھتے حتیٰ کہ وہ آدمی خود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ چھوڑ دیتا،اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا پڑھتے:’’میں تمہارے دین،تمہاری امانت اور تمہارے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’تیرے عملوں کے خاتمے کو۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ،اور ان دونوں (ابوداؤد،ابن ماجہ) کی روایت میں ((وَآخِرَ عَمَلِکَ)) کا ذکر نہیں کیا گیا۔صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔