Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2436 (مشکوۃ المصابیح)

[2436] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ الْخَطْمِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْتَوْدِعَ الْجَيْشَ قَالَ: ((أَسْتَوْدِعُ اللہَ دِينَكُمْ وأمانتكم وخواتيم أَعمالكُم)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عبداللہ خطمی ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لشکر روانہ کرنے کا ارادہ فرماتے تو یوں دعا فرماتے:’’میں تمہارے دین،تمہاری امانتوں اور تمہارے آخری اعمال کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔