Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2437 (مشکوۃ المصابیح)
[2437] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3444)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي فَقَالَ: ((زَوَّدَكَ اللہُ التَّقْوَی)) . قَالَ: زِدْنِي قَالَ: ((وَغَفَرَ ذَنْبَكَ)) قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ: ((وَيَسَّرَ لكَ الْخَيْر حيثُما كُنْتَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں،آپ مجھے زاد راہ عطا فرمائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تمہیں تقویٰ کا زاد راہ عطا فرمائے۔‘‘ اس نے عرض کیا: کچھ زیادہ فرمائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ تمہارے گناہ بخش دے۔‘‘ اس نے عرض کیا،میرے والدین آپ پر قربان ہوں،زیادہ فرمائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم جہاں بھی ہو اللہ تمہارے لئے خیرو بھلائی آسان فرما دے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔