Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2438 (مشکوۃ المصابیح)
[2438] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3445 و قال: حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُسَافِرَ فَأَوْصِنِي قَالَ: ((عَلَيْكَ بِتَقْوَی اللہِ وَالتَّكْبِيرِ عَلَی كل شرف)) . قَالَ: فَلَمَّا وَلَّی الرَّجُلُ قَالَ: ((اللہُمَّ اطْوِ لَہُ الْبعد وہون عَلَيْہِ السّفر)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں سفر کرنا چاہتا ہوں،لہذا آپ مجھے کوئی وصیت فرمائیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے تقویٰ اور ہر اونچی جگہ پر اللہ اکبر پڑھنے کا التزام کرنا۔‘‘ جب وہ آدمی واپس چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! اس کی دوری و مسافت کو لپیٹ (کر سمیٹ) دے اور سفر کو اس کے لئے آسان کر دے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔