Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2439 (مشکوۃ المصابیح)

[2439] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2603)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا سَافَرَ فَأَقْبَلَ اللَّيْلُ قَالَ: ((يَا أَرْضُ رَبِّي وَرَبُّكِ اللہُ أَعُوذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ وَأَعُوذُ بِاللہِ مِنْ أَسَدٍ وَأَسْودَ وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ شَرِّ سَاكِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ والدٍ وَمَا ولد)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر میں ہوتے اور رات ہو جاتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’زمین! میرا اور تیرا رب اللہ ہے،میں تیرے شر سے،جو کچھ تجھ میں ہے اس کے شر سے،جو تجھ میں پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے اور جو چیز تیری سطح پر چل رہی ہے اس کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔میں شیر،کالے ناگ،سانپ و بچھو کے شر سے اور بستی کے باسیوں اور والد (شیطان) اور ذریت (اولاد شیطان) کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔