Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2440 (مشکوۃ المصابیح)

[2440] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3584 وقال: حسن غریب) و أبو داود (2632) ٭ قتادۃ مدلس و لم أجد تصریح سماعہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا غَزَا قَالَ: ((اللہُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَنَصِيرِي بِكَ أَحُولُ وَبِكَ أَصُولُ وَبِكَ أُقَاتِلُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد

انس ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جہاد کے لئے نکلتے تو یوں دعا فرماتے:’’اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے،تو ہی میرا مددگار ہے،میں تیری ہی توفیق سے دشمن کی چالوں کو رد کرتا ہوں،تیری ہی مدد سے (دشمن پر) حملہ کرتا ہوں اور تیری توفیق و نصرت سے قتال کرتا ہوں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔