Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2450 (مشکوۃ المصابیح)
[2450] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (71/3، 72 ح 1345)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا جَلَسَ مَجْلِسًا أَوْ صَلَّی تكلَّم بِكَلِمَاتٍ فَسَأَلْتُہُ عَنِ الْكَلِمَاتِ فَقَالَ: إِنْ تُكُلِّمَ بِخَيْرٍ كَانَ طَابَعًا عَلَيْہِنَّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَإِنْ تُكُلِّمَ بِشَرٍّ كَانَ كَفَّارَةً لَہُ: سُبْحَانَكَ اللہُمَّ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مجلس میں بیٹھتے یا نماز پڑھتے تو آپ چند کلمات پڑھتے،میں نے ان کلمات کے بارے میں آپ سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تو اچھی باتیں کی گئیں تو یہ کلمات روز قیامت تک ان پر بطور مہر ہوں گے،اور اگر کوئی بُری باتیں کی گئیں تو یہ کلمات ان کے لئے کفارہ ہوں گے:’’اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔