Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2452 (مشکوۃ المصابیح)

[2452] لم أجدہ، رواہ رزین (لم أجدہ) [و أحمد (391/1، 452) دون قولہ ’’و في قبضتک‘‘ و ’’أو ألھمت عبادک‘‘ و ’’في مکنون الغیب‘‘ و عندہ ’’في علم الغیب‘‘ وھو الصواب، و سندہ ضعیف و صححہ ابن حبان (الموارد: 2372) و رواہ الحاکم (509/1۔ 510) وذکر کلامًا وتعقبہ الذہبي، قلت: في سماع عبد الرحمٰن بن مسعود من أبیہ نظر و ذکرہ الحافظ ابن حجر فی المرتبۃ الثالثۃ من المدلسین و لم یصرح بالسماع .]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ كَثُرَ ہَمُّہُ فَلْيَقُلْ: اللہُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ وَفِي قَبْضَتِكَ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِہِ نَفْسَكَ أَوْ أَنْزَلْتَہُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَہُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ أَوْ أَلْہَمْتَ عِبَادَكَ أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِہِ فِي مَكْنُونِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قلبِي وجِلاء ہَمِّي وغَمِّي مَا قَالَہَا عَبْدٌ قَطُّ إِلَّا أَذْہَبَ اللہُ غمہ وأبدلہ فرجا . رَوَاہُ رزين

ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بہت زیادہ غم کا شکار ہو تو وہ یہ دعا کرے:’’اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں،تیرے بندے اور تیری لونڈی کا بیٹا ہوں،میں تیرے قبضہ و قدرت کے تحت ہوں،میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے،تیرا حکم میرے بارے میں نافذ ہونے والا ہے،تیرا میرے متعلق فیصلہ عدل پر مبنی ہے،میں تیرے ہر اس نام سے،جو تو نے اپنے لئے رکھا،یا تو نے اسے اپنی کتاب میں نازل کیا،یا تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا،یا تو نے اپنے بندوں کو الہام کیا،یا تو نے اپنے پاس غیب کے خزانے میں اسے مخصوص کر لیا،تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار،میرے فکر و غم کا علاج بنا دے۔‘‘ جو شخص یہ کلمات پڑھتا ہے تو اللہ اس کے غم دور کر دیتا ہے اور حزن و غم کو فرحت و مسرت میں تبدیل کر دیتا ہے۔لم اجدہ،رواہ رزین۔