Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2454 (مشکوۃ المصابیح)

[2454] حسن، رواہ الترمذي (3524 وقال: ھذا حدیث غریب) ٭ سندہ ضعیف و لہ شاھد حسن عند النسائي في عمل الیوم و اللیلۃ (570) والکبری (10405) و صححہ الحاکم علٰی شرط الشیخین (545/1) ووافقہ الذہبي.

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا كَرَبَہُ أَمْرٌ يَقُولُ: ((يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ

انس ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کوئی تکلیف پہنچتی تو آپ یہ دعا کیا کرتے تھے:’’اے زندہ قائم رہنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے مدد طلب کرتا ہوں۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے،اور محفوظ نہیں۔حسن،رواہ الترمذی۔