Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2455 (مشکوۃ المصابیح)
[2455] حسن، رواہ أحمد (3/3 ح 11009) ٭ ربیح بن عبد الرحمٰن بن أبي سعید عن أبي سعید منقطع فیما أری و باقی السند حسن و رواہ البزار (کشف الأستار: 3119) عن ربیح عن أبیہ عن جدہ فالسند حسن، انظر المسند الجامع (4618) بتحقیقي .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قُلْنَا يَوْمَ الْخَنْدَقِ: يَا رَسُولَ اللہِ ہَلْ مِنْ شَيْءٍ نَقُولُہُ؟ فَقَدْ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ قَالَ: ((نَعَمْ اللہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا)) قَالَ: فَضَرَبَ اللہُ وُجُوہَ أَعْدَائِہِ بِالرِّيحِ وَہَزَمَ اللہُ بِالرِّيحِ. رَوَاہُ أَحْمد
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،غزوہ خندق کے موقع پر ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا کوئی کلمہ ہے جو ہم پڑھیں اب تو کلیجے منہ کو آ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں: اے اللہ! ہماری پردے کی چیزوں پر پردہ ڈال دے اور ہمارے خوف کو امن عطا فرما۔‘‘ اللہ نے آندھی کے ذریعے آپ کے دشمن کا رخ بدل دیا،اللہ نے آندھی کے ذریعے شکست دی۔‘‘ حسن،رواہ احمد۔