Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2456 (مشکوۃ المصابیح)

[2456] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي فی الدعوات الکبیر (132/1 ح 175۔ 176 و سقط من المطبوع بعض السند) ٭ و رواہ ابن السني (181) و الطبراني فی الکبیر (21/2 ح 1157) و فیہ محمد بن أبان بن صالح الجعفي: ضعیف کما في مجمع الزوائد (10/ 129) و کتب الرجال، و فی السند الآخر عند البیھقي فی الدعوات (176) أبو عمر: مجھول، و ھو فی المستدرک (539/1) ’’أبو عمرو‘‘ واللہ أعلم بحالہ، و لعلہ ھو محمد بن أبان المذکور .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن بُرَيْدَة قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا دَخَلَ السُّوقَ قَالَ: ((بِسْمِ اللہِ اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ ہَذِہِ السُّوقِ وَخَيْرِ مَا فِيہَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّہَا وَشَرِّ مَا فِيہَا اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيہَا صَفْقَةً خَاسِرَةً)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِير

بُریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بازار تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے:’’اللہ کے نام کے ساتھ،اے اللہ! میں،اس بازار اور جو اس میں ہے اس کی خیرو بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور اس کے اور اس میں موجود شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں اس میں کوئی گھاٹے کا سودا کروں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی۔