Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2459 (مشکوۃ المصابیح)
[2459] متفق علیہ، رواہ البخاري (6275) و مسلم (2705/49)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْمَغْرَمِ وَالْمَأْثَمِ اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللہُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي كَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمغْرب))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں سستی،بڑھاپے،تاوان اور گناہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اے اللہ! میں آگ کے عذاب،آگ کے فتنہ،قبر کے فتنے،قبر کے عذاب،تونگری کے فتنہ کے شر سے،فقر کے فتنہ کے شر سے اور مسیح دجال کے فتنہ کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے،میرے دل کو ایسے صاف کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا جاتا ہے،اور میرے درمیان اور میرے گناہوں کے درمیان ایسی دوری پیدا فرما دے جیسے تو نے مشرق و مغرب کے درمیان دوری پیدا فرمائی۔‘‘ متفق علیہ۔