Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2460 (مشکوۃ المصابیح)
[2460] رواہ مسلم (2722/73)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْہَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللہُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاہَا وَزَكِّہَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاہَا أَنْتَ وَلِيُّہَا وَمَوْلَاہَا اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَاب لَہَا)) . رَوَاہُ مُسلم
زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں عاجزی اور سستی،بزدلی اور بخل،بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں،اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما،اس کا تزکیہ فرما اور تو بہترین تزکیہ کرنے والا ہے،تو اس کا کارساز و مددگار ہے،اے اللہ! میں ایسے علم سے جو نفع مند نہ ہو،ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو،ایسے نفس سے جو بھرتا نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ رواہ مسلم۔