Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2469 (مشکوۃ المصابیح)

[2469] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1547) و النسائي (263/8 ح 5470) و ابن ماجہ (3354) [و صححہ ابن حبان: 2444] ٭ محمد بن عجلان مدلس و عنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُوعِ فَإِنَّہُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّہَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں بھوک سے تیری پناہ چاہتا ہوں،کیونکہ وہ برا ساتھی ہے،اور میں خیانت سے تیری پناہ چاہتا ہوں کیونکہ وہ بری خصلت ہے۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔