Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2476 (مشکوۃ المصابیح)
[2476] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3483 وقال: حسن غریب) ٭ الحسن البصري مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عمرانَ بنِ حُصينٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لأبي: ((يَا حُصَيْن كم تعبد الْيَوْم إِلَہًا؟)) قَالَ أَبِي: سَبْعَةً: سِتًّا فِي الْأَرْضِ وواحداً فِي السَّماءِ قَالَ: ((فَأَيُّہُمْ تَعُدُّ لِرَغْبَتِكَ وَرَہْبَتِكَ؟)) قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ قَالَ: ((يَا حُصَيْنُ أَمَا إِنَّكَ لَوْ أَسْلَمْتَ عَلَّمْتُكَ كَلِمَتَيْنِ تَنْفَعَانِكَ)) قَالَ: فَلَمَّا أَسْلَمَ حُصينٌ قَالَ: يَا رسولَ اللہ علِّمني الكلمتينِ اللَّتينِ وَعَدتنِي فَقَالَ: ((قل اللہُمَّ أَلْہِمْنِي رُشْدِي وَأَعِذْنِي مِنْ شَرِّ نَفْسِي)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے فرمایا:’’حصین! آج تم کتنے معبودوں کی پوجا کرتے ہو؟‘‘ میرے والد نے کہا: سات کی،چھ زمین پر ہیں اور ایک آسمان میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اپنے نفع و نقصان کے لئے کسے خاص کرتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: جو آسمانوں میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’حصین! سن لو! اگر تم اسلام قبول کر لو تو میں تمہیں دو کلمے سکھاؤں گا جو تمہیں فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،جب حصین مسلمان ہو گئے تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وہ دو کلمے سکھائیں جن کا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کہو:’’ اے اللہ! میری بھلائی مجھے الہام فرما دے،اور مجھے میرے نفس کی خرابی سے بچا لے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔