Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2477 (مشکوۃ المصابیح)
[2477] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3893) و الترمذي (3528 و قال: حسن غریب) ٭ محمد بن إسحاق بن یسار مدلس و لم أجدہ تصریح سماعہ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا فَزِعَ أَحَدُكُمْ فِي النَّوْمِ فَلْيَقُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہِ وَعِقَابِہِ وَشَرِّ عِبَادِہِ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يَحْضُرُونَ فَإِنَّہَا لَنْ تَضُرَّہُ ((وَكَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو يُعَلِّمُہَا مَنْ بَلَغَ مِنْ وَلَدِہِ وَمَنْ لَمْ يَبْلُغْ مِنْہُمْ كَتَبَہَا فِي صَكٍّ ثُمَّ عَلَّقَہَا فِي عُنُقِہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ وَہَذَا لَفظہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند میں گھبرا جائے تو وہ یوں کہے:’’میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے،اس کے غضب،اس کے عقاب،اس کے بندوں کے شر اور شیاطین کے وسوسوں سے کہ وہ میرے پاس آئیں،پناہ چاہتا ہوں‘‘ وہ (وسوسے) اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچائیں گے۔‘‘ عبداللہ بن عمرو ؓ اپنے بالغ بچوں کو یہ کلمات سکھایا کرتے تھے،اور جو ابھی بالغ نہیں ہوئے تھے تو آپ انہیں کاغذ پر لکھ کر ان کے گلے میں ڈال دیا کرتے تھے۔ابوداؤد،ترمذی۔اور یہ الفاظ ترمذی کے ہیں۔اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔