Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2478 (مشکوۃ المصابیح)

[2478] صحیح، رواہ الترمذي (2572) والنسائي (279/8 ح 5523)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ سَأَلَ اللہَ الْجَنَّةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ الْجَنَّةُ: اللہُمَّ أَدْخِلْہُ الْجَنَّةَ وَمَنِ اسْتَجَارَ مِنَ النَّارِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَتِ النَّارُ: اللہُمَّ أَجِرْہُ مِنَ النَّارِ رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيّ

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص تین مرتبہ اللہ سے جنت کا سوال کرتا ہے تو جنت کہتی ہے: اے اللہ! اسے جنت میں داخل فرما،اور جو شخص تین مرتبہ جہنم سے پناہ طلب کرتا ہے تو جہنم عرض کرتی ہے: اے اللہ! اسے جہنم سے بچا۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی۔