Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2479 (مشکوۃ المصابیح)
[2479] إسنادہ صحیح، رواہ مالک (951/2۔ 952 ح 1839)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ الْقَعْقَاعِ: أَنَّ كَعْبَ الْأَحْبَارِ قَالَ: لَوْلَا كَلِمَاتٌ أَقُولُہُنَّ لَجَعَلَتْنِي يَہُودُ حِمَارًا فَقِيلَ لَہُ: مَا ہُنَّ؟ قَالَ: أَعُوذُ بِوَجْہِ اللہِ الْعَظِيمِ الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْہُ وَبِكَلِمَاتِ اللہِ التامَّاتِ الَّتِي لَا يُجاوزُہنَّ بَرٌّ وَلَا فاجرٌ وَبِأَسْمَاءِ اللہِ الْحُسْنَی مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وبرأ. رَوَاہُ مَالك
قعقاع بیان کرتے ہیں،کعب احبار نے کہا: اگر میں چند کلمات نہ کہوں تو یہودی (جادو کے ذریعے) مجھے گدھا بنا دیں،ان سے پوچھا گیا،وہ کلمات کون سے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں اللہ عظیم کے چہرے کے ذریعے پناہ حاصل کرتا ہوں جس سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں،اور اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے (پناہ حاصل کرتا ہوں) جن سے کوئی نیک تجاوز کر سکتا ہے نہ کوئی فاجر،اور اللہ کے اسمائے حسنی کے ذریعے جنہیں میں جانتا ہوں اور جنہیں میں نہیں جانتا،ہر چیز کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جو اس نے پیدا فرمائی اور پھیلائی اور مناسب بنائی۔اسنادہ صحیح،رواہ مالک۔