Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2480 (مشکوۃ المصابیح)
[2480] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (73/3۔ 74 ح 1348) والترمذي (3503 وقال: غریب) و أحمد (44/5 ح 20720 [وھو حسن])
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن مُسلم بن أبي بَكرةَ قَالَ: كَانَ أَبِي يَقُولُ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ: اللہُمَّ إِن أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ فَكُنْتُ أَقُولُہُنَّ فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ عَمَّنْ أَخَذْتَ ہَذَا؟ قُلْتُ: عَنْكَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يقولہُنَّ فِي دُبرِ الصَّلاةِ. رَوَاہُ النَّسَائِيّ وَالتِّرْمِذِيّ إِلَّا أَنَّہُ لَمْ يُذْكَرْ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ وَرَوَی أَحْمَدُ لَفْظَ الْحَدِيثِ وَعِنْدَہُ: فِي دُبُرِ كل صَلَاة
مسلم بن ابی بکرہ بیان کرتے ہیں،میرے والد نماز کے بعد دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میں کفر و فقر اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ میں بھی انہیں پڑھا کرتا تھا،انہوں نے کہا: بیٹا تم نے انہیں کس سے سیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا،آپ سے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں نماز کے بعد کہا کرتے تھے۔ترمذی،نسائی۔البتہ امام ترمذی ؒ نے ’’نماز کے بعد ‘ کا ذکر نہیں کیا۔اور امام احمد ؒ نے حدیث کے الفاظ روایت کیے اور ان کی روایت میں ہے ’’ہر نماز کے بعد۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ النسائی و الترمذی و احمد۔