Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2481 (مشکوۃ المصابیح)

[2481] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (264/8۔ 265ح 5475۔ 5476، 267/8 ح 5487)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ)) فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ أَتَعْدِلُ الْكُفْرَ بِالدَّيْنِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . وَفِي رِوَايَةٍ ((اللہُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ)) . قَالَ رَجُلٌ: وَيُعْدَلَانِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اے اللہ! میں کفر و قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا کفر،قرض کے برابر ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ اور دوسری روایت میں ہے:’’اے اللہ! میں کفر و فقر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا: وہ دونوں برابر ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ اسنادہ حسن،رواہ النسائی۔