Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2482 (مشکوۃ المصابیح)
[2482] متفق علیہ، رواہ البخاري (6389۔ 6399) و مسلم (2719/70)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ: أَنَّہُ كَانَ يَدْعُو بِہَذَا الدُّعَاءِ: ((اللہُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَہْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّي اللہُمَّ اغْفِرْ لِي جَدِّي وَہَزْلِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي وكلُّ ذلكَ عِنْدِي اللہُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أعلنت وَمَا أَنْت بِہِ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنت علی كل شَيْء قدير))
ابوموسیٰ اشعری ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ یہ دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میری خطائیں،میری جہالت،اور تمام امور میں جو مجھ سے زیادتی ہوئی جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے،معاف فرما دے،اے اللہ! میں نے جو دانستہ کیا جو بھول چوک سے ہوا اور جو کچھ عمداً کیا یہ سب کچھ مجھ میں ہے تو اسے معاف کر دے،اے اللہ! میں نے جو آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا،میں نے جو علانیہ کیا اور جو چھپ کر کیا اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے سب معاف کر دے،تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ متفق علیہ۔