Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2483 (مشکوۃ المصابیح)
[2483] رواہ مسلم (2720/71)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((اللہُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي ہُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيہَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيہَا مَعَادِي وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما جو کہ میرے تمام معاملات کا محافظ ہے،میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری معاش ہے،میری آخرت کی اصلاح فرما جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے،زندگی کو ہر قسم کی خیر و بھلائی میں اضافہ کا باعث بنا اور موت کو ہر قسم کے شر سے راحت کا باعث بنا۔‘‘ رواہ مسلم۔