Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2485 (مشکوۃ المصابیح)

[2485] رواہ مسلم (2725/78)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((قُلْ اللہُمَّ اہْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْكُرْ بِالْہُدَی ہِدَايَتَكَ الطَّرِيقَ وبالسداد سداد السہْم)) . رَوَاہُ مُسلم

علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا:’’کہو،اے اللہ! میری راہنمائی فرما،مجھے درست رکھ اور (اے علی ؓ) راہنمائی سے راہ ہدایت پہ چلنے کا تصور اور درست ہونے سے تیر کا سا درست ہونا تصور میں رکھ۔رواہ مسلم۔