Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2487 (مشکوۃ المصابیح)
[2487] متفق علیہ، رواہ البخاري (6389) و مسلم (2690/26)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنسٍ قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ ﷺ ((اللہُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وقنا عَذَاب النَّار))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکثر یہ دعا ہوا کرتی تھی ’’اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی عطا فرما،اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘ متفق علیہ۔