Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2488 (مشکوۃ المصابیح)
[2488] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (3551 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (1510) و ابن ماجہ (3830) [وصححہ ابن حبان (2420) والحاکم (520/1) ووافقہ الذہبي .]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَدْعُو يَقُولُ: ((رَبِّ أَعِنِّي وَلَا تُعِنْ عَلَيَّ وَانْصُرْنِي وَلَا تَنْصُرْ عَلَيَّ وَامْكُرْ لِي وَلَا تَمْكُرْ عَلَيَّ وَاہْدِنِي وَيَسِّرِ الْہُدَی لِي وَانْصُرْنِي عَلَی مَنْ بَغَی عَلَيَّ ربِّ اجعَلني لكَ شَاكِرًا لَكَ ذَاكِرًا لَكَ رَاہِبًا لَكَ مِطْوَاعًا لَكَ مُخْبِتًا إِلَيْكَ أَوَّاہًا مُنِيبًا رَبِّ تَقَبَّلْ تَوْبَتِي وَاغْسِلْ حَوْبَتِي وَأَجِبْ دَعْوَتِي وَثَبِّتْ حُجَّتِي وَسَدِّدْ لِسَانِي وَاہْدِ قَلْبِي وَاسْلُلْ سَخِيمَةَ صَدْرِي)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:’’اے میرے رب! میری اعانت فرما اور میرے خلاف (میرے دشمنوں کی) اعانت نہ فرما،میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت نہ فرما،میرے لئے تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر نہ فرما،مجھے ہدایت نصیب فرما اور میرے لئے ہدایت آسان فرما دے،جو شخص مجھ پر ظلم و سرکشی کرے اس کے خلاف میری نصرت فرما،اے میرے رب! مجھے اپنا شکر گزار،تیرا ذکر کرنے والا،تجھ سے ڈرنے والا،تیرا انتہائی اطاعت گزار،تیری عاجزی اختیار کرنے والا اور تیری طرف بہت زیادہ تضرع کرنے والا،رجوع کرنے والا بنا،اے میرے رب! میری توبہ قبول فرما،میرے گناہ معاف فرما،میری دعا قبول فرما،میری حجت و دلیل ثابت فرما،میری زبان کو درست فرما،میرے دل کی راہنمائی فرما،اور میرے سینے کا کینہ دور فرما۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔