Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2489 (مشکوۃ المصابیح)

[2489] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3558) و ابن ماجہ (3849)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي بكرٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ بَكَی فَقَالَ: ((سَلُوا اللہَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فَإِنَّ أَحَدًا لَمْ يُعْطَ بَعْدَ الْيَقِينِ خَيْرًا مِنَ الْعَافِيَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيب إِسْنَادًا

ابوبکر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر کھڑے ہوئے پھر رونے لگے اور فرمایا:’’اللہ سے معافی اور عافیت کا سوال کرو،کیونکہ کسی کو دولت ایمان نصیب ہو جانے کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز عطا نہیں کی گئی۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ۔اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے اور اور اس کی سند غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔