Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2510 (مشکوۃ المصابیح)

[2510] رواہ مسلم (1336/409)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فَقَالَ: ((مَنِ الْقَوْمُ؟)) قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ. فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: ((رَسُولُ اللہِ)) فَرَفَعَتْ إِلَيْہِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا فَقَالَتْ: أَلِہَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: ((نَعَمْ وَلَكِ أَجَرٌ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے تو آپ نے پوچھا:’’کون ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا،مسلمان۔پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کا رسول۔‘‘ ایک عورت نے ایک بچہ اٹھا کر عرض کیا: کیا اس کا حج ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں،اور تمہارے لئے اس کا اجر ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔