Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2511 (مشکوۃ المصابیح)

[2511] متفق علیہ، رواہ البخاري (1513) و مسلم (1334/407)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: إِنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ قَالَتْ: يَا رَسُول اللہ إِن فَرِيضَة اللہ عِبَادِہِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَثْبُتُ عَلَی الرَّاحِلَةِ أَفَأَحُجُّ عَنْہُ؟ قَالَ: ((نعم)) ذَلِك حجَّة الْوَدَاع

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں خثعم قبیلہ کی ایک عورت نے عرض کیا،اللہ کے رسول! اللہ کا اپنے بندوں پر جو حج کا فریضہ ہے اس نے میرے بوڑھے باپ کو اس حال میں پایا کہ وہ سواری پر صحیح طرح بیٹھ نہیں سکتے،تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ اور یہ حجۃ الوداع کے موقع پر ہوا۔متفق علیہ۔