Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2512 (مشکوۃ المصابیح)

[2512] متفق علیہ، رواہ البخاري (6699) و مسلم (1148/155)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: أَتَی رَجُلٌ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ وَإِنَّہَا مَاتَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((لَوْ كَانَ عَلَيْہَا دَيْنٌ أَكَنْتَ قَاضِيَہُ؟)) قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((فَاقْضِ دَيْنَ اللہِ فَہُوَ أَحَقُّ بِالْقَضَاءِ))

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میری بہن نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن وہ فوت ہو چکی ہیں،تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر اس پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟‘‘ اس نے عرض کیا،جی ہاں،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پھر اللہ کا قرض بھی ادا کرو،وہ تو ادائیگی کا زیادہ حق دار ہے۔‘‘ متفق علیہ۔