Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2513 (مشکوۃ المصابیح)
[2513] متفق علیہ، رواہ البخاري (3006) و مسلم (1341/424)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَہَا مَحْرَمٌ)) . فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ: ((اذہبْ فاحجُجْ مَعَ امرأتِكَ))
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرے نہ کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فلاں فلاں غزوہ میں میرا نام لکھ لیا گیا ہے جبکہ میری اہلیہ حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جاؤ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کرو۔‘‘ متفق علیہ۔