Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2516 (مشکوۃ المصابیح)
[2516] متفق علیہ، رواہ البخاري (1526) و مسلم (1181/11)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِأَہْلِ الْمَدِينَةِ: ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَہْلِ الشَّامِ: الْجُحْفَةَ وَلِأَہْلِ نَجْدٍ: قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَہْلِ الْيَمَنِ: يَلَمْلَمَ فَہُنَّ لَہُنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْہِنَّ مِنْ غَيْرِ أَہْلِہِنَّ لِمَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ كَانَ دُونَہُنَّ فَمُہَلُّہُ مِنْ أَہْلِہِ وَكَذَاكَ وَكَذَاكَ حَتَّی أہل مَكَّة يہلون مِنْہَا
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ،اہل شام کے لئے جحفہ،اہل نجد کے لئے قرن منازل اور اہل یمن کے لئے یلملم کو میقات مقرر کیا،وہ ان کے لئے ہیں اور ان کے علاوہ ان راستوں سے آنے والوں کے لئے ہیں جبکہ وہ حج اور عمرہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں،اور جو ان مواقیت کے اندر کی جانب رہتا ہے تو وہ اپنے گھر سے احرام باندھے گا،اور اس طرح اور اس طرح حتیٰ کہ مکہ والے مکہ سے احرام باندھیں گے۔‘‘ متفق علیہ۔