Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2524 (مشکوۃ المصابیح)

[2524] صحیح، رواہ الترمذي (810 و قال: حسن صحیح غریب) و النسائي (115/5۔ 116 ح 2632)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّہُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّہَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجَّةِ الْمَبْرُورَةِ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حج اور عمرہ پے در پے (ایک کے بعد دوسرا) کرو،کیونکہ وہ فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے،سونے اور چاندی کی میل دور کر دیتی ہے۔اور حج مقبول کی جزا صرف جنت ہی ہے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی۔