Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2529 (مشکوۃ المصابیح)

[2529] حسن، رواہ الشافعي فی الأم (123/2) و أبو داود (1811) و ابن ماجہ (2903)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

مَرْفُوع وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ: ((مَنْ شُبْرُمَةُ)) قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ قَرِيبٌ لِي قَالَ: ((أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟)) قَالَ: لَا قَالَ: ((حُجَّ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ)) . رَوَاہُ الشَّافِعِيُّ وَأَبُو دَاوُد وابنُ مَاجَہ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی آدمی کو شُبرمہ کی طرف سے تلبیہ (لبیک) کہتے ہوئے سنا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شبرمہ کون ہے؟‘‘ اس نے کہا: میرا بھائی ہے یا میرا کوئی قریبی ہے۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا تم نے خود حج کیا ہوا ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: نہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پہلے اپنی طرف سے حج کرو،پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔‘‘ حسن،رواہ الشافعی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔