Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2535 (مشکوۃ المصابیح)

[2535] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (29/2 ح 1792، نسخۃ محققۃ: 1826) ٭ لیث بن أبي سلیم ضعیف و شریک القاضي مدلس وعنعن .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ لَمْ يَمْنَعْہُ مِنَ الْحَجِّ حَاجَةٌ ظَاہِرَةٌ أَوْ سُلْطَانٌ جَائِرٌ أَوْ مَرَضٌ حَابِسٌ فَمَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ فَلْيَمُتْ إِنْ شَاءَ يَہُودِيًّا وَإِنْ شَاءَ نَصْرَانِيًّا)) . رَوَاہُ الدَّارمِيّ

ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کو کوئی ظاہری حاجت (زادِراہ اور سواری کی عدم دستیابی) یا ظالم بادشاہ یا (سفر سے) روکنے والا مرض،حج سے نہ روکے اور وہ پھر بھی حج کیے بغیر فوت ہو جائے تو پھر اگر وہ چاہے تو یہودی ہو کر مرے اور اگر چاہے تو نصرانی ہو کر۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الدارمی۔