Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2541 (مشکوۃ المصابیح)

[2541] متفق علیہ، رواہ البخاري (5951) و مسلم (1184/21)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُہِلُّ مُلَبِّدًا يَقُولُ: ((لَبَّيْكَ اللہُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ)) . لَا يَزِيدُ عَلَی ہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تلبیہ کہتے ہوئے سنا،جبکہ آپ بال جمائے ہوئے تھے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے:’’میں حاضر ہوں،اے اللہ! میں حاضر ہوں،آپ کا کوئی شریک نہیں،بے شک ہر قسم کی تعریف،تمام نعمتیں اور بادشاہت تیرے ہی لیے ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں۔‘‘ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کلمات میں کوئی اضافہ نہیں کرتے تھے۔متفق علیہ۔