Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2545 (مشکوۃ المصابیح)
[2545] متفق علیہ، رواہ البخاري (1562) و مسلم (1211/118)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْحَجِّ وَأَہَلَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْحَجِّ فَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِعُمْرَةٍ فَحَلَّ وَأَمَّا مَنْ أَہَلَّ بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَلَمْ يَحِلُّوا حَتَّی كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،ہم حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے۔ہم میں سے کسی نے عمرہ کا تلبیہ پکارا،کسی نے حج اور عمرہ کا اور کسی نے حج کا تلبیہ پکارا،جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کا تلبیہ پکارا۔جس نے عمرے کا تلبیہ پکارا تھا اس نے احرام کھول دیا،اور جنہوں نے حج یا حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا تو انہوں نے دس ذوالحجہ تک احرام نہ کھولا۔متفق علیہ۔