Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2551 (مشکوۃ المصابیح)
[2551] متفق علیہ، رواہ البخاري (1553) و مسلم (1184/21)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَرْكَعُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ إِذَا اسْتَوَتْ بِہِ النَّاقَةُ قَائِمَةً عِنْدَ مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ أَہَلَّ بِہَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ وَيَقُولُ: ((لَبَّيْكَ اللہُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ لَبَّيْكَ وَالرَّغْبَاءُ إِلَيْكَ وَالْعَمَل)) . مُتَّفق عَلَيْہِ وَلَفظہ لمُسلم
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوالحلیفہ کے مقام پر دو رکعتیں پڑھتے،پھر ذوالحلیفہ کی مسجد کے پاس اونٹنی آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی تو آپ ان کلمات کے ساتھ تلبیہ پکارتے:’’میں حاضر ہوں،اے اللہ! میں حاضر ہوں،تمام سعادتیں اور بھلائیاں تیرے ہاتھوں میں ہیں،میں حاضر ہوں،رغبت اور طلب خیر تیری ہی طرف ہے اور عمل تیرے ہی لیے ہیں۔‘‘ بخاری،مسلم۔اور الفاظ حدیث مسلم کے ہیں۔متفق علیہ۔