Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2561 (مشکوۃ المصابیح)

[2561] متفق علیہ، رواہ البخاري (1573) و مسلم (1259/227)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ نَافِعٍ قَالَ: إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ لَا يَقْدَمُ مَكَّةَ إِلَّا بَاتَ بِذِي طُوًی حَتَّی يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ وَيُصَلِّيَ فَيَدْخُلَ مَكَّةَ نَہَارًا وَإِذَا نَفَرَ مِنْہَا مَرَّ بِذِي طُوًی وَبَاتَ بِہَا حَتَّی يُصْبِحَ وَيَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

نافع بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر ؓ مکہ میں داخل ہونے سے پہلے وادی ذی طویٰ میں رات بسر کرتے،صبح کو غسل کرتے اور نماز پڑھ کر دن کے وقت مکہ میں داخل ہوتے،اور جب آپ وہاں سے نکلتے تو بھی وادی ذی طویٰ کے پاس سے گزرتے،وہاں رات بسر کرتے اور بیان کرتے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔متفق علیہ۔